Wednesday , June 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

ڈھاکہ ۔4 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ 2017  کا اعلان کر دیا۔ مہدی حسن، تسکین احمد، قمرالاسلام ربی اور مصدق حسین کو پہلی مرتبہ معاہدوں سے نوازا گیا ہے۔ ناصرحسین، عرفات سنی اور الامین حسین کو فہرست سے خارج کر دیا گیا۔ روبیل حسین بھی دوبارہ کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔اے پلس میں مشفق الرحیم، شکیب الحسن، تمیم اقبال اور مشرفے مرتضیٰ ،گریڈ اے میں محمود اللہ، گریڈ بی میں امرالقیس، مومن الحق، صابررحمن اور سومیاسرکار ،گریڈ سی میں روبیل حسین، تسکین احمد اور مستفیض الرحمن جبکہ گریڈ ڈی میں تیج الاسلام، قمرالاسلام ربی اور مہدی حسن شامل ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT