Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش اب آسان حریف نہیں:آفریدی

بنگلہ دیش اب آسان حریف نہیں:آفریدی

ڈھاکہ ۔6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی آل راونڈر شاہد آفریدی بھی بنگلہ دیشی ٹیم کی مضبوطی کے گن گانے لگے ہیں اورانہوں نے کہا کہ  بنگلہ دیش بھی اب دنیائے کرکٹ کی مضبوط ترین ٹیموں میں سے ایک ہے اور اب اسے ماضی کی طرح کمزور حریف سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے آفریدی  نے ڈھاکہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا شکیب الحسن، مشرفی مرتضیٰ، مشفق الرحیم، محمود اللہ، مستفیض الرحمن، تمیم اقبال اور دیگر کھلاڑیوں نے بنگالی کرکٹ کو عروج بخشا ہے۔ آفریدی کے مطابق ان کرکٹرز کی موجودگی میں دنیائے کرکٹ میں اب بنگلہ دیش پہلے کی طرح کمزور حریف نہیں رہا۔ واضح رہے کہ 2015میں بنگلہ دیش نے عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ ہندوستان، پاکستان اور جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیموں کو ہوم گراونڈز پر شکست دی۔ بنگلہ دیش ایشیا کپ فائنل میں بھی پہنچنے میں کامیاب ہوا تھا جبکہ انگلینڈ کو تین روز میں ٹسٹ میچ ہرایا۔ شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے سخت محنت کر کے خود کو منوالیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT