Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کا بارش سے متاثرہ پہلا ٹسٹ ڈرا

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کا بارش سے متاثرہ پہلا ٹسٹ ڈرا

چٹگانگ ، 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹسٹ آج پانچویں روز کا کھیل بھی بارش کی نذر ہوجانے کے بعد ڈرا ہوگیا۔ یہاں موسم سے متاثرہ میچ میں نتیجے کا کوئی امکان نہ ہونے کی بناء عہدیداروں نے دوپہر میں کھیل کی منسوخی کا اعلان کردیا۔ بارش نے ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم میں پورے چوتھے روز کے کھیل پر پانی پھیرا اور دوسرے اور تیسرے روز لگ بھگ 50 اوورز ضائع ہوئے تھے۔ جنوبی افریقہ جس نے پہلی اننگز میں 248 اسکور کئے، انھوں نے بنگلہ دیش کو 326 پر آل آؤٹ کرنے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں 61/0 بنائے تھے۔ بنگلہ دیش کا پہلی اننگز کا اسکور پروٹیز کے خلاف اُن کا اعظم ترین اسکور ثابت ہوا، جو ٹاپ رینک کی حامل ٹسٹ ٹیم ہے۔ مستفیض الرحمن کو پہلی اننگز میں 4/37 پر ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا۔ ایسے ٹھیک 100 کھلاڑی ہیں جنھیں پہلے ٹسٹ یا او ڈی آئی میں میچ ایوارڈ ملا۔ مستفیض دونوں میں یہ ایوارڈ جیتنے والے اولین کھلاڑی بن گئے۔ دوسرا و آخری ٹسٹ ڈھاکہ میں 30 جولائی سے کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT