Saturday , March 25 2017
Home / ہندوستان / بنگلہ دیش اور نیپال کے وفد کا ڈیجیٹل ولیج کا تحقیقاتی دورہ

بنگلہ دیش اور نیپال کے وفد کا ڈیجیٹل ولیج کا تحقیقاتی دورہ

نئی دہلی،22 فبروری(سیاست ڈاٹ کام)آسیان ملکوں کی ’’آسیان انڈیا ڈیجیٹل کنیکٹویٹی پروگرام‘‘ میں طویل عرصے سے متوقع شرکت کے بعد یہاں ایک پروگرام میں بنگلہ دیش اور نیپال کے وفد نے اپنے ٹیلی کام وزرا کی قیادت میں راجستھان کے الورضلع کے کریندا گاؤں کا دورہ کیا۔اس دورے کا مقصد سولار پاورڈ ٹیلی کام ٹاورس کا استعمال کرکے بنائے گئے ڈیجیٹل ماڈل پر تحقیق کرنا ہے ۔کریندا ایک کامیاب ڈیجیٹل ماڈل گاؤں بن کر ابھرا ہے اور وفد بالکل ایسا ہی اپنے ملکوں میں کرنا چاہتے ہیں۔ وی این ایل ایگزیکیوٹو نے کہاکہ گاؤں میں بنیادی سہولیات کا بحران ہے لیکن لوگ انٹرنیٹ کا استعمال کرکے اپنے بل کی ادائیگی کرتے ہیں،پڑھائی سے متعلق مواد ڈاؤنلوڈ کرتے ہیں اور یوٹیوب پر ویڈیو دیکھتے ہیں۔گاؤں کو ڈیجیٹائزڈ بنانے کا کام ایک پرائیویٹ کمپنی وی این ایل نے کیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT