Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش ایرپورٹ میں آتشزدگی

بنگلہ دیش ایرپورٹ میں آتشزدگی

ڈھاکہ ۔ 11 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : حضرت شاہ جلال انٹرنیشل ایرپورٹ پر واقع ایر انڈیا کے دفتر میں آج آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ آتش فرو عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش میں سرگرداں ہے ۔ دریں اثناء ایر انڈیا کے ایک عہدیدار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آگ سب سے پہلے ایرانڈیا کے دفتر سے ہی شروع ہوئی تاہم انہوں نے آگ لگنے کی وجوہات نہیں بتائیں ۔ اس عمارت کی تیسری منزل پر ایر انڈیا اور سعودی ایر لائنز کے دفاتر واقع ہیں۔ اس حادثہ کے بعد برقی سربراہی منقطع کردی گئی ۔

 

چین میں مسافر بس حادثہ،36 مسافر ہلاک
بیجنگ ۔ 11 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چین کے شمال مغربی شانگسی صوبہ میں ایک بس ایکسپرے وے پر سفر کے دوران ایک سرنگ سے جا ٹکرائی جس میں 36 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 11-34 بجے اس وقت پیش آیا جب ایک ایک منی بس جس میں 49 مسافرین سوار تھے ، اچانک قنگ لنگ سرنگ کی دیوار سے جا ٹکرائی ۔ تمام زخمی مسافروں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے جبکہ راحت کاری ہنوز جاری ہے ۔ ملبہ سے نعشوں اور زندہ بچ جانے والے زخمیوں کو نکالنے کے مہم کی نگرانی کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT