Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش : تین صوفی مسلمانوں پر حملہ

بنگلہ دیش : تین صوفی مسلمانوں پر حملہ

ڈھاکہ ۔17جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) تین عمررسیدہ صوفی مسلمان بشمول دو خواتین آج نامعلوم تیز دھار ہتھیاروں والے حملہ آوروں کے حملہ کا بنگلہ دیش کے مغربی سرحد قصبہ میں نشانہ بن گئے ‘ انہیں شدید زخم آئے ۔ مسلم غالب آبادی والے علاقہ میں صوفی مسلمانوں پر حملوں کے سلسلہ کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے ۔ 10حملہ آوروں نے کئی صوفیوں پر آدھی رات کے قریب تیز دھار ہتھیاروں ‘ آہنی سلاخوں اور 240 مقامی ساختہ ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا ۔ زخمی ہونے والوں میں 60سالہ راشدہ خاتون ‘ 65سالہ عبدالرحیم ان کی اہلیہ 50سالہ بولوبیگم شامل ہیں ۔ تینوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ان کے علاوہ دیگر کئی افراد معمولی زخمی بھی ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT