Friday , May 26 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش فوجی کیمپ میں خودکش بم حملہ، دو زخمی

بنگلہ دیش فوجی کیمپ میں خودکش بم حملہ، دو زخمی

ڈھاکہ ۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک اسلامی خودکش بم حملہ آور نے بنگلہ دیش کی اینٹی ۔ کرائم ریاپڈ ایکشن بٹالین کے کیمپ میں خود کو دھماکہ سے اڑا لیا جس میں دو سیکوریٹی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ یاد رہیکہ صرف ایک روز قبل ہی پولیس نے مختلف دھاوے کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔ دریں اثناء ریاپڈ ایکشن بٹالین کے ترجمان کمانڈر مفتی محمود نے کہا کہ خودکش بم حملہ آور نے ہمارے کیمپ کو نشانہ بناتے ہوئے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔ زخمی اہلکاروں کا ڈھاکہ کنٹونمنٹ کے کمبائینڈ ملٹری  ہاسپٹل میں علاج چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ  حملہ کسی بھی دہشت گرد تنظیم کی کارستانی ہوسکتی ہے لیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہوا ہے کہ کونسی تنظیم حملہ میں ملوث ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT