Friday , July 28 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں آئی ایس کے 5مشتبہ دہشت گرد ہلاک

بنگلہ دیش میں آئی ایس کے 5مشتبہ دہشت گرد ہلاک

ڈھاکہ ،16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی علاقہ میں پولیس کے ساتھ ہوئی مڈبھیڑمیں آج دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے 5 مشتبہ دہشت گرد مارے گئے ۔پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ مارے گئے لوگ جماعت المجاہدین بنگلہ دیش گروپ کی ایک شاخ کے رکن تھے اور ایسا مانا جا رہا ہیکہ گزشتہ جولائی میں دارالحکومت ڈھاکہ کے ایک کیفے پر ہوئے حملے میں ان لوگوں کا ہاتھ تھا۔ اس حملے میں 22افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں زیادہ تر غیرملکی شہری تھے ۔پولیس افسر محمد منیرالزماں نے بتایا کہ ڈھاکہ کے جنوب میں تقریباً 200 کلومیٹر دور چٹگاؤں میں دو منزلہ عمارت میں چھپے دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کرکے دستی بم پھینکے جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکاہیکہ یہ دہشت گرد مڈبھیڑکے دوران فائرنگ میں مارے گئے ہیں یا انہوں نے خود کو دھماکے کرکے اڑا لیا۔ انہوں نے کہا کہ مہم مکمل ہو گئی ہے انٹیلی جنس محکمہ اور بم کو ناکارہ بنانے والے دستے اب اپنا کام کر رہے ہیں۔دہشت گردوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمارت میں مڈبھیڑ چہارشنبہ کی رات کو شروع ہوئی تھی اور 7خاندانوں کے 20 ارکان کو آج علی الصبح آخری مہم شروع کرنے سے پہلے محفوظ مقام منتقل کیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT