Friday , May 26 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں احمدی عالم دین پر حملہ

بنگلہ دیش میں احمدی عالم دین پر حملہ

ڈھاکہ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں احمدی مسلم کمیونٹی کے عالم دین مستفظر رحمن ایک حملے میں زخمی ہو گئے ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ 3افراد بنگلہ دیش کے شمال میں واقع ایک دور افتادہ گاؤں خان پور کی ایک مسجد میں داخل ہوئے اور عالم دین مستفظر الرحمن کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا۔ڈسٹرکٹ پولیس کے سربراہ سید نور السلام نے اے ایف پی کو بتایا کہ ‘امام مسجد کو کم ازکم تین بار ان کی گردن اور پشت پر وار کر کے زخمی کیا گیا، ان کی گردن پر گہرا زخم ہے۔

‘زخمی امام کی عمر 32 سال ہے اور وہ تشویشناک حالت میں دارالحکومت ڈھاکہ کے ہاسپٹل میں زیرِ علاج ہیں۔
گاؤں کے لوگوں نے تین میں سے ایک حملہ آور کو پکڑا اور اسے زدوکوب بھی کیا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ابھی واضح نہیں کہ حملہ آوروں کا تعلق بنگلہ دیش میں حملے کرنے والے اسلامی شدت پسند گروہ سے ہے یا نہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT