Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں اطالوی راہب فائرنگ میں زخمی

بنگلہ دیش میں اطالوی راہب فائرنگ میں زخمی

ڈھاکہ ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی بنگلہ دیش میں آج تین نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ میں اٹلی کا ایک 57 سالہ راہب زخمی ہوگیا جو ایک عیسائی مشنری ہاسپٹل میں بحیثیت ڈاکٹر کام کررہا تھا۔ اس واقعہ سے چند ہفتے قبل ایسے ہی حملوں میں دیگر دو بیرونی افراد ہلاک ہوگئے تھے اور دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ۔ اطالوی راہب پی ایرو پارولاری پر دناج پور میں حملہ کیا گیا تھا اور دناج پور میڈیکل ہاسپٹل میں ان کی گردن پر آئے زخموں کا علاج کیا جارہا ہے۔ عینی شاہدین نے کہاکہ تین حملہ آور ایک موٹر سیکل پر سوار تھے اس وقت حملہ کیا جب پی ایرو دناج پور میڈیکل ہاسپٹل کی سمت جارہے تھے جہاں وہ ہر صبح اپنے کیتھالک مشن ہاسپٹل کو روانگی سے قبل بحیثیت فزیشن رضاکارانہ خدمت انجام دیتے ہیں۔ دو موٹر سیکل سواروں کے درمیان بیٹھے ہوئے ایک حملہ آور نے پی ایرو پر فائرنگ کی جنہیں مقامی افراد نے بچا لیا۔

TOPPOPULARRECENT