Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں انتخابی تشدد، 11 ہلاک

بنگلہ دیش میں انتخابی تشدد، 11 ہلاک

سینکڑوں زخمی، حکمراں عوامی لیگ کے حامیوں کی پولیس سے جھڑپ
ڈھاکہ ۔ 23 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے مقامی انتخابات میں تشدد کے سبب 11 افراد ہلاک ہوگئے ، جن میں وہ چھ افراد بھی شامل ہیں جن ہیں سیکوریٹی فو رسس نے گولی مارکر ہلاک کردیا۔ تشدد کے مختلف واقعات میں ہزاروں افراد زحمی بھی ہوگئے ہیں۔ جنوبی ساحلی شہر مٹھابارید میں تشدد کے سب سے زیادہ واقعات پیش آئے جہاں حکمراں جماعت کے حامیوں نے پولیس اور بارڈر گارڈز پر حملہ کرتے ہوئے بیلٹ باکس چھین لیا ۔ مٹھا بارید میں ہولناک و ہلاکت خیز تشدد کے درمیان کم سے کم پانچ افراد ہلاک اور دیگر سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں جھلا کانٹھی، فیزا کونا اور سراج گنج میں انتخابی تشدد میں ایک ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پارلیمنٹ سے باہر اصل اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) انتخابات کو ایک واہمہ قرار دیا۔ 712 یونین کونسلس میں بی این پی کو  30 نشستیں حاصل ہوئی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT