Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں بجلی گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوئی

بنگلہ دیش میں بجلی گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوئی

ڈھاکہ 14 مئی (یو این آئی) بنگلہ دیش کے مختلف اضلاع میں بجلی گرنے سے مزید دس افراد کی موت سے ان واقعات میں اب تک مرنے والوں کی تعداد42 ہو گئی ہے ۔ دی نیوز ٹوڈے کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ دو دن میں بجلی گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر42 ہو گئی ہے ۔ جمعرات کو دارالحکومت ڈھاکہ اور نو دیگر اضلاع میں بجلی گرنے سے 32 لوگوں کی موت ہو گئی تھی ۔ بجلی گرنے کے واقعات ڈھاکہ، چٹ گاؤں ، گائے باندھا، جائے پور ھاٹ، حبیب گنج ، سنام گنج ، راجباڑي و چاندپور میں ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھنے اور بجلی گرنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT