Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں بجلی گرنے سے 29 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں بجلی گرنے سے 29 افراد ہلاک

ڈھاکہ ۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں بجلی گرنے سے 29 افراد ہلاک ہوگئے۔ ڈھاکہ کے کئی اضلاع میں آج بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے۔ ان مہلوکین میں سے 5 کا تعلق سراج گنج سے تھا۔ 4 پابانا میں فوت ہوئے جبکہ کشور گنج اور برہامن برہیہ میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا۔ آندھی طوفان کے دوران ہبی گنج میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ دو بچے ڈھاکہ کے جاترا باری علاقہ میں ہلاک ہوئے ۔ یہ لوگ میدان میں فٹبال کھیل رہے تھے۔ ڈاکٹرس بجلی میں جھلس جانے والے تین مریضوں کا علاج کیا ہے اور ان افراد کو ڈھاکہ میڈیکل کالج میں شریک کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT