Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں بلاگر کا قتل القاعدہ سے وابستہ گروہ نے کیا

بنگلہ دیش میں بلاگر کا قتل القاعدہ سے وابستہ گروہ نے کیا

ڈھاکہ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گرد گروہوں کی کارروائیوں پر نظر رکھنے والے ایک امریکی گروپ کے مطابق القاعدہ سے جڑے ایک گروہ نے رواں ہفتے بنگلہ دیش میں ایک بلاگر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔انٹیلی جنس گروپ ’ایس آئی ٹی ای‘ نے کہا ہے کہ القاعدہ کی برصغیر میں شاخ انصار اسلام نے بنگلہ دیش کے بلاگر ناظم الدین صمد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔’ایس آئی ٹی ای‘ کے مطابق شدت پسند گروپ کا کہنا ہے کہ اْس نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں صمد پر حملہ اس لیے کیا کیوں کہ اْنھوں نے مبینہ طور پر ’’خدا کی شان میں گستاخی‘‘ کی۔خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ کے مطابق شدت پسند گروپ کی طرف سے بھیجے کے پیغام کے حقیقی ہونے کی تصدیق تاحال نہیں ہوسکی۔ امریکہ کی طرف سے اس ’’بہیمانہ‘‘ قتل کی شدید مذمت کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT