Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں بچوں کے بے رحمی سے قتل پر 6 افراد کو سزا

بنگلہ دیش میں بچوں کے بے رحمی سے قتل پر 6 افراد کو سزا

ڈھاکہ۔8نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) 6افراد کو بنگلہ دیش کی دوعدالتوں میں سزائے موت سنائی گئی‘ کیونکہ انہوں نے دو کمسن بچوں کو اذیت رسانی کے ذریعہ ہلاک کردیا تھا ۔ ان میں ایک 13سالہ لڑکا بھی شامل تھا جس کی موت سے ملک گیر سطح پر احتجاجی مظاہروں کا طوفان آگیا تھا ۔ جب کہ اُس پر بے رحمی سے قاتلانہ حملہ کی ویڈیو فلم سماجی ذرائع ابلاغ پر شائع کی گئی تھی ۔ 4 افراد کو سلہٹ میں پھانسی پر لٹکانے کا حکم دے دیا گیا جنہوں نے 13سالہ سمیع الاسلام راجون کو ہلاک کیا تھا ‘ 8جولائی کو قاتلانہ حملہ کے چند ہی گھنٹوں بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ مبینہ طور پر انہوں نے اس لڑکے کو ایک ستون سے باندھ کر اذیت رسانی کی تھی ‘بعدازاں انہوں نے اسے فوت ہونے تک پھانسی پر لٹکادیا تھا ۔ سیشن جج اکبر حسین مردھا نے فیصلہ سنایا کہ مجرم افراد کو بھی ہلاک ہونے تک پھانسی پر لٹکایا جائے تاکہ انصاف کا تقاضہ پورا ہوسکے ۔ راجون ایک ترکاری فروش تھا جو اپنی محنت کی آمدنی سے مقامی اسکول میں تعلیم حاصل کرتا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT