Sunday , August 20 2017
Home / عرب دنیا / بنگلہ دیش میں بی این پی قائد گرفتار

بنگلہ دیش میں بی این پی قائد گرفتار

ڈھاکہ ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس پی کے ایک سینئر قائد کو بنگلہ دیش میں برسراقتدار عوامی لیگ حکومت کو اسرائیل کے ساتھ سازش کرکے اقتدار سے بیدخل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ قبل ازیں انہوں نے ہندوستان میں ایک اعلیٰ سطحی اسرائیلی سیاستداں سے ملاقات کی تھی۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے جوائنٹ سکریٹری جنرل اسلم چودھری اور ایک اعلیٰ سطحی چٹگانگ کے بیوپاری کو کل رات گرفتار کرلیا گیا۔ قبل ازیں ان کے سفر پر امتناع عائد کیا گیا تھا۔ پولیس کے شعبہ سراغ رسانی کے کمشنر عبدالبطین نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ہم نے (چودھری) ان کو گرفتار کرلیا ہے کیونکہ تحقیقات سے انکشاف ہوا تھا کہ وہ حکومت کو اسرائیلی تائید سے اقتدار سے بیدخل کرنے کی سازش کررہے تھے۔ پولیس نے ایک درخواست داخل کرتے ہوئے اسلم چودھری کو 10 دن کیلئے تحویل میں لے لیا۔ مجسٹریٹ نے 7 دن کی منظوری دی۔ ڈھاکہ کے چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں انہیں پیش کیا گیا تھا۔ قبل ازیں پولیس اسرائیلی محکمہ سراغ رسانی مساعر کے ساتھ بی این پی کے مبینہ روابط کی تحقیقات کررہی تھی۔ چودھری اس وقت نظر میں آئے جبکہ اخبارات میں ان کی کئی تصاویر اسرائیل کی برسراقتدار نکوڈ پارٹی کے لیڈر مینڈی این صفادی سنٹرل برائے سفارتکاری و روابط عامہ میں ملاقات کی تھی۔ یہ ملاقات ایک کانفرنس کے دوران ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT