Tuesday , September 19 2017
Home / Top Stories / بنگلہ دیش میں تباہ کن بارش، 105 ہلاک، متعدد زخمی

بنگلہ دیش میں تباہ کن بارش، 105 ہلاک، متعدد زخمی

ڈھاکہ ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں مانسون کی موسلادھار بارش کے نتیجہ میں 105 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں کئی افسران بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ اموات ہندوستانی سرحد سے متصلہ پہاڑی ضلع رنگامائی میں ہوئی ہیں، جہاں شاہراہوں سے ملبہ ہٹانے کی ڈیوٹی پر تعینات چار فوجی اہلکاروں سمیت 76 افراد فوت ہوئے ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہلوکین کی تعداد موجودہ 105 افراد سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ چٹگام کے ذیلی اضلاع رنگونیا اور چندائیش میں جہاں مٹی کے تودے گرنے سے 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں، مزید کئی افراد کے ملبہ میں زندہ دفن ہوجانے کے شبہات ظاہر کئے گئے ہیں۔ بندربن میں مٹی کے تودے گرنے سے دیگر چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ مختلف مقامات پر سینکڑوں زخمیوں کے منجملہ کم سے کم 100 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ متعدد افراد مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔ دیگر چند برقی شارٹ سے فوت ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT