Friday , October 20 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے متعدد رہنما زیر حراست

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے متعدد رہنما زیر حراست

ڈھاکہ، 10اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی پولیس نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے الزام میں بنگلہ دیش کی سب سے بڑی جماعت (جماعت اسلامی)کے متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے سربراہ مقبول احمد اور جنرل سیکریٹری شفیق الرحمن سمیت 8 رہنماؤں کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا ۔ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ ان رہنماؤں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور اس کی منصوبہ بندی کے لئے میٹنگ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے ۔جماعت اسلامی نے ایک بیان جاری کرکے ان الزامات کی تردید کی ہے اور اس کے خلاف آج مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ۔ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ جس میٹنگ کی بات کی جا رہی ہے وہ ایک غیررسمی ملاقات تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اقتدار پر قابض رہنے کے لئے ہمارے بے گناہ حامیوں کوحراست میں لے کر ہراساں کر رہی ہے ۔

اولمپک کمیٹی کے سربراہ کی گرفتاری کی مدت میں توسیع
ریوڈی جنیریو،10اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کی ایک وفاقی عدالت نے ملک کی اولمپک کمیٹی کے سربراہ کی گرفتاری کی مدت میں توسیع کردی ہے ۔برازیل اولمپک کمیٹی کے سربراہ کاارلوس نوزما ن کو بدعنوانی کے الزام میں اینٹی کرپشن ٹیم نے گزشتہ جمعرات کو گرفتار کیاتھا۔فیڈرل کورٹ کے جج مارسیلوبریٹز نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ 75سالہ نوزمان کی حراست پانچ دنوں کیلئے ہے اور اس کی رہائی کی کوئی مدت نہیں ہے ۔واضح رہے کہ انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی)نے جمعہ کو نوزمان اور برازیل کی نیشنل اولمپک کمیٹی(بی او سی) کو معطل کردیاتھا۔75سالہ نوزمان آئی او سی کا سابق رکن اور فی الحال اعزازی رکن ہے ۔ اس پربرازیل کیلئے 2016 اولمپک کی میزبانی کیلئے دو ملین ڈالر کی رشوت لینے ،بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔نوزمان نے ان الزامات کی تردید کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT