Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / بنگلہ دیش میں جماعت المجاہدین کے 4 عسکریت پسند گرفتار

بنگلہ دیش میں جماعت المجاہدین کے 4 عسکریت پسند گرفتار

ڈھاکہ 21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش میں چار اسلامی عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو اندرون ملک سرگرم جے ایم بی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔ محروسین میں اس گروپ کا علاقائی سربراہ بھی شامل ہے ۔ حکام نے کہا کہ یہ علاقائی سربراہ بنگلہ دیش میں بدترین دہشت گردانہ حملہ کا ذمہ دار ہے جو ایک ہوٹل پر کیا گیا تھا اور اس میں 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ مہلوکین میں بیشتر بیرونی شہری تھی ۔ ریاپڈ ایکشن بٹالین کے ایک ترجمان نے کہا کہ بٹالین نے عسکری تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے ایک ٹھکانہ پر دھاوا کیا ۔ یہ دھاوا غازی پور کے ٹونگی میں آج صبح کیا گیا اور اس میں چار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ بٹالین کے ترجمان نے بتایا کہ تنظیم کا جنوبی علاقہ کے امیر محمود الحسن تنویر بھی گرفتار شدگان میںشامل ہے ۔ دوسرے تین محروسین میں عاشق الاکبر ابیش ‘ نجم الشکیب اور رحمت اللہ شوو شامل ہیں۔ ریاپڈ ایکشن بٹالین کی میڈیا ونگ کے ڈائرکٹر مفتی محمود خان نے بتایا کہ اس کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور ہتھیار اور بم بنانے کا سامان وغْرہ ضبط کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بٹالین کو ان چاروں کی ایک عمارت میں موجودگی کے تعلق سے اطلاع ملی تھی جس کے بعد پوری تیاری کرتے ہوئے دھاوا کیا گیا ۔ محمود خان نے کہا کہ ان چاروں نے اس مکان میںماہ رمضان میں عید سے قبل پناہ حاصل کی تھی اور اس مکان کو جے ایم بی میں شامل ہونے والوں کو تربیت کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ بم ‘ بم بنانے کا سامان ‘ ایک پستول ‘ ایک میگزین اور اسلحہ وغیرہ بھی اس مقام سے ضبط کیا گیا ۔ یہاں جہادی تحریریں بھی دستیاب ہوئی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ سکیوریٹی فورسیس یکم جولائی کو ڈھاکہ کی ہولے آرٹیسزن بیکری ہوئے حملے کے بعد سے جے ایم بی گروپ کے ٹھکانہ کی متلاشی تھیں ۔ اس میں 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ مہلوکین میں ایک ہندوستانی لڑکی بھی شامل تھی ۔ چھ بندوق بردار حملہ آوروں کو فو جی کمانڈوز نے دوسری صبح اس مقام پر دھاوا کرتے ہوئے ہلاک کردیا تھا ۔ آئی ایس نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی تھی تاہم حکومت بنگلہ دیش نے اس گروپ کی اپنے ملک میں موجودگی سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ اس کارروائی کیلئے اندرون ملک بنائے گئے گروپ جے ایم بی کے عسکریت پسند ذمہ دار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT