Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں خودکش بم دھماکے ‘ 2عسکریت پسند ہلاک

بنگلہ دیش میں خودکش بم دھماکے ‘ 2عسکریت پسند ہلاک

ڈھاکہ ۔ 7مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دو مشتبہ عسکریت پسندوں نے خود کو دھماکہ سے اڑایا ۔ جب کہ فوج نے مغربی بنگلہ دیش میں ان کے خفیہ ٹھکانے پر دھاوا کیا تھا ۔ نوجماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے خفیہ اڈہ پر دو عسکریت پسند انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگئے ۔ فوجی کارروائی ہنوز جاری ہے ۔ ایک عسکریت پسند نے اپنی خودکش جیکٹ سے اُس وقت دھماکہ کیا جب پولیس بھدرا پور میں ان کے خفیہ ٹھکانے میں داخل ہوئی ۔ دوسرا عسکریت پسند ایک اور خودکش بم دھماکہ میں جو عمارت کے اندر کیا گیا تھا ہلاک ہوگیا ۔ صیانتی افواج خصوصی انسداد بم اسکواڈ کی منتظر تھی ‘ اس کے بعد ہی عمارت پر قطعی دھاوا کیا جانے والا تھا تاکہ باقی عسکریت پسندوں کوعمارت سے نکال باہر کیا جاسکے ۔ خفیہ ٹھکانے کے اطراف آدھی رات سے انسداد جرائم صریع الحرکت بٹالین ‘ پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ اور عبوری جرائم شعبہ نے عمارت کا محاصرہ کرلیا تھا ۔ بنگلہ دیش میں ملک گیر سطح پر انسداد دہشت گردی کارروائی جاری ہے ۔ تقریباً 5000مشتبہ عسکریت پسندوں کی فہرست تیار کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT