Monday , September 25 2017
Home / عرب دنیا / بنگلہ دیش میں دہشت گردوں کو سزائے قید

بنگلہ دیش میں دہشت گردوں کو سزائے قید

ڈھاکہ ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ د یش کی ایک عدالت نے پانچ اسلامی دہشت گردوں کو 2005ء میں ملک گیر پیمانے پر دھماکے کرنے کی پاداش میں فی کس 10 سال کی سزائے قید سنائی ہے۔ سلسلہ وار دھماکوں نے اس وقت پورے بنگلہ دیش کو دہلا کر رکھ دیا تھا۔ ملک کے جنوب مشرقی ڈسٹرکٹ رنگامتی میں واقع ایک عدالت نے ممنوعہ گروپ جماعت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی) کو اس علاقہ میں دو دھماکے کرنے کا مرتکب پایا۔ پولیس انسپکٹر مومن الاسلام نے یہ بات کہی۔ مقدمہ چھ افراد پر چلایا گیا تھا جن میں سے ایک کو بری کردیا گیا اور مابقی پانچ کو فی کس دس سال سزائے قید کا مستوجب قرار دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT