Thursday , July 27 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں دہشت گرد سربراہ گرفتار

بنگلہ دیش میں دہشت گرد سربراہ گرفتار

ڈھاکہ، 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش پولس نے غیر ملکی شہریوں کو قتل کرنے کی ترغیب دینے والی دہشت گرد تنظیم کے سربراہ کو گرفتار کر لیا ہے ۔انسداد دہشت گردی یونٹ کے سربراہ منیر الاسلام نے آج بتایا کہ جماعت المجاہدین بنگلہ دیش ( جے ایم بی) گروپ کے بانی شیخ محمد ابو قاسم کو جمعرات کی شب دارالحکومت ڈھاکہ کے سین پاڑہ علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ابو قاسم کناڈائي شہری تمیم چودھری اور نور الاسلام کے ساتھ کام کرتا تھا جس پر گڑشتہ سال جولائی میں ڈھاکہ کیفے حملے کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام ہے ۔ اس حملے میں 22 افراد کو قتل کر دیا گیا تھا جن میں زیادہ تر غیر ملکی شہری تھے ۔مسٹر منیر الاسلام نے کہاکہ انٹیلی جنس ذرائع سے موصولہ اطلاع کی بنیاد پر ہمارے سکیورٹی دستے نے اس کو سین پاڑہ علاقے سے گرفتار کر لیا۔ وہ وہاں روپے وصول کرنے جا رہا تھا۔ پولس کے مطابق اس نے کئی جہادی کتابیں لکھی ہیں اور وہ شمالی بنگلہ دیش کے ایک مذہبی اسکول کا سربراہ بھی ہے جس میں وہ اپنے حامیوں کو شدت پسند نظریہ کی تعلیم دیتا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT