Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں ذاکر نائک کے پیس موبائیل فونس پر پابندی

بنگلہ دیش میں ذاکر نائک کے پیس موبائیل فونس پر پابندی

ڈھاکہ 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے متنازعہ ہندوستانی مبلغ اسلام ذاکر نائک کے پیس موبائیل فونس پر پابندی عائد کی ہے۔ بنگلہ دیش میں ذاکر نائک کے پیس ٹی وی کی نشریات پر پابندی عائد کردینے اور آن لائن نیٹ ورک کو بند کردینے کے بعد پیس موبائیل فونس کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اب یہ فونس بنگلہ دیش کے کسی بھی مقام پر استعمال کرنے نہیں دیئے جائیں گے اور اِن کے استعمال کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ ذاکر نائک کی تمام نوعیت کی تشہیر کو روک دینے کا حکومت نے حکم دیا ہے۔ بیکسمکو گروپ ذاکر نائک کے پیس موبائیل درآمد کرتا ہے۔ اِن موبائیل فونس کا اسلامی موبائیل ہینڈ سیٹ سے متعارف کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT