Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پابندی

بنگلہ دیش میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پابندی

ڈھاکہ ۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں سپریم کورٹ کی جانب سے جنگی جرائم کے مرتکب دو مجرمان کی سزائے موت برقرار رکھنے کے فیصلے بعد فیس بک سمیت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ایک اہلکار کے مطابق عدالت کے فیصلے کے بعد امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔ صلاح الدین قادر چودھری اور علی احسن محمد کو 1971 کی جنگ میں جنگی جرائم پر پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔ صلاح الدین کا تعلق حزب اختلاف کی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی ہے اور وہ سابق وزیر ہیں جبکہ علی احسن محمد کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔ بنگلہ دیش میں ٹیلی کمیونیکشن کے نگراں ادارے کے حکام کے مطابق فیس بک، فیس بک مسینجر، وائبر اور واٹس ایپ سروسز سمیت سب کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ اٹارنی جنرل محبوب عالم نے بتایا ہے کہ عدالت کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل مسترد ہونے کے بعد اب اگر صدر کی جانب سے رحم کی اپیل منظور نہیں ہوتی تو دونوں مجرمان کو پھانسی دینے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT