Monday , September 25 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں سیلاب سے 30 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں سیلاب سے 30 افراد ہلاک

ڈھاکہ۔16اگست (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں شدید بارش کے سبب آئے سیلاب میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہوگئے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ہورہی بارش کی وجہ سے کئی اضلاع سیلاب کی زد میں ہیں۔ سیلاب سے کئی ضلعوں میں ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔کوری گرام ضلع میں تقریباً 60 ہزار کنبے اور نیل فمری ضلع میں تقریباً 400 خاندان سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ریلوے افسروں نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں میں علاقہ کے اندرونی علاقوں کی کئی روٹس پر ٹرین خدمات روک دی گئی ہے کیونکہ پانی ریل کی پٹریوں کے نیچے کی مٹی اور پتھروں کو بہا لے گیا ہے ۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں سے سب زیادہ بھیانک سیلاب 1998 میں آیا تھا ، جب یہاں کا تقریباً 68 فیصد علاقہ پانی میں ڈوب گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT