Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں سینکڑوں مساجد کی تعمیر کیلئے سعودی کا خطیر رقمی عطیہ

بنگلہ دیش میں سینکڑوں مساجد کی تعمیر کیلئے سعودی کا خطیر رقمی عطیہ

ڈھاکہ ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب مسلم اکثریتی ملک بنگلہ دیش کو 118 ملین امریکی ڈالر بطور عطیہ دے گا تاکہ بنگلہ دیش میں ملک گیر پیمانے پر 560 مساجد کی تعمیر عمل میں آ سکے۔ مساجد کی تعمیر کو تین زمروں A، B اور C میں تقسیم کیا گیا ہے جس کا انحصار مسجد میں فراہم کی جانے والی سہولیات کی بنیاد پر ہوگا۔ ڈھاکہ ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ نے سعودی عرب کا دورہ کرتے ہوئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی تھی اور یہ عطیہ اسی ملاقات کا نتیجہ ہے۔ ٹریبون نے اس سلسلہ میں وزارت امورخارجہ کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ماڈل ماسک پراجکٹ‘‘ کی لانچنگ جلد ہی عمل میں آئے گی۔ مساجد کی تعمیر ہر ضلع اور سٹی کارپوریشن میں کی جائے گی جس کے ذریعہ 450,000 مرد اور زائد از 30,000 خواتین وہاں روزانہ نماز ادا کرسکیں گے جبکہ بیرونی مہمانوں (جن کی تعداد 2000 سے تجاوز نہ ہو) کیلئے قیام کی سہولت بھی دستیاب رہے گی۔ علاوہ ازیں لائبریریاں بھی ہوں گی جہاں 34000 افراد کی گنجائش ہوگی۔ اس پراجکٹ کے ذریعہ زائد از 150,000 بچوں کیلئے پرائمری تعلیم اور سالانہ سفر حج کیلئے ڈیجیٹل رجسٹریشن کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ تیل کی دولت سے مالامال سعودی عرب اسلام کی فروغ کیلئے متعدد اسلامی ممالک کو مالی امداد فراہم کرتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT