Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / بنگلہ دیش میں طوفان راؤنا ، 15ہلاک ، 100 زخمی

بنگلہ دیش میں طوفان راؤنا ، 15ہلاک ، 100 زخمی

21لاکھ افراد کا تخلیہ ، چٹاگانگ ایرپورٹ سے پروازیں معطل
ڈھاکہ ۔ 21 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) طوفان راؤنا نے آج بنگلہ دیش کے جنوبی ساحل کو ہولناک تباہی کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں ہزاروں افراد اپنی جان بچانے کیلئے محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے ۔ اس علاقہ میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے درمیان مٹی کے تودے گرنے سے کم سے کم پندرہ افراد ہلاک اور دیگر 100 زخمی ہوئے ہیں۔ باڑی سال چٹاگانگ علاقہ میں تقریباً 100 کیلومیٹر فی گھنٹہ سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ آنے والے آندھی کے تباہ کن اثرات ساے ملک پر مرتب ہوئے ۔ بنگلہ دیش کے اکثر مقامات پر آج صبح سے طوفانی ہواؤں سے اُٹھنے والے گرد و غبار کے درمیان موسلا دھار بارش ہوئی ۔ خلیج بنگال سے اُٹھنے والے طوفان بادوباراں نے سب سے پہلے جنوبی ساحلی پٹی کو اپنا نشانہ بنایا ۔ چٹاگانگ کے شاہ امانت انٹرنیشنل ایرپورٹ سے مقررہ تمام پروازیں معطل کردی گئیں۔ ڈھاکہ ، کھلنہ ، باڑی سال ، چٹاگانگ اور ہلٹ ڈیویژنوں میں خراب موسم کے سبب عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی اس دوران محکمہ موسمیات نے مزید موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ حکام نے کہا کہ طوفان راؤنا کا قہر برپا ہونے سے قبل ساحلی پٹی سے 21 لاکھ 50 ہزار افراد کا انخلاء عمل میں لایا گیا ہے ۔ انھیں عبوری پناہ گزیں کیمپوں میں رکھا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT