Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں فوجی پولیس پر حملہ

بنگلہ دیش میں فوجی پولیس پر حملہ

ڈھاکہ ۔ 10 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کا فوجی ملازم پولیس آج شدید زخمی ہوگیا جبکہ اُس پر ڈھاکہ کنٹونمنٹ کے علاقہ میں نامعلوم حملہ آور نے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا ۔
وزیراعظم آسٹریلیا کی دیوالی مبارکباد
ملبورن ۔ 10 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم آسٹریلیا مالکم ٹرنبل نے آج ہندوستانی عوام کو روشنیوں کے تہوار دیوالی کی مبارکباد پیش کی ۔ انھوں نے کہاکہ آسٹریلیا بھی اس ہندوستان ہی کی طرح کثرت میں وحدت کے اصول پر کاربند ہے اور کی یہی صفت اسے دیگر ممالک سے ممتاز کرتی ہے ۔ یاد رہے کہ مالکم ٹربنل حال ہی میں آسٹریلیا کے 29 ویں وزیراعظم بنے ہیں ، نے کہاکہ انھیں دیوالی کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ کثرت میں وحدت کا پیغام دیتے ہوئے بیحد خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انھوں نے کہاکہ دیوالی ایک ایسا تہوار ہے جسے خاندانوں کے تمام افراد مل جل کر مناتے ہیں۔ دیوالی کی روشنیاں دراصل ظلمت پر نور کی فتح کی علامت ہیں جسے ہم بدی پر نیکی کی فتح سے بھی تعبیر کرتے ہیں۔ دیوالی کے موقع پر مل جل کر آتش بازی کرنا ، لذیذ پکوان سے لطف اندوز ہونا اور ساتھ ہی ساتھ پوجا کرنا بڑا ہی بھلا معلوم ہوتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT