Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / بنگلہ دیش میں مجرموں سے انصاف کو ہندوستان کی تائید

بنگلہ دیش میں مجرموں سے انصاف کو ہندوستان کی تائید

نئی دہلی ۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش مطیع الرحمن نظامی کو سزائے موت پر ہندوستان نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگی جرائم کے مرتکبین کو انصاف یقینی بنانے کے عدالتی عمل کی تائید کرتا ہے۔ بنگلہ دیشی جنگ آزادی 1971ء کے دوران جن افراد نے جنگی جرائم کا مرتکب کیا تھا ان کے ساتھ انصاف کیا جارہا ہے۔ ہندوستان اس کی تائید کرتا ہے۔ ہندوستان نے بنگلہ دیشی جنگ آزادی 1971ء سے متعلق زیرالتوا مسائل کی یکسوئی پر بھی زور دیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بنیاد پرست جماعت اسلامی کے امیر کو منگل کی رات ڈھاکہ سنٹرل جیل میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر پھانسی دے دی گئی۔ انہوں نے سزائے موت کے خلاف اپیل بھی کی تھی جو مسترد کردی گئی۔

TOPPOPULARRECENT