Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں مذہب تبدیل کرنے والے عیسائی کا قتل

بنگلہ دیش میں مذہب تبدیل کرنے والے عیسائی کا قتل

ڈھاکہ ۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک عیسائی حسین علی جو قبل ازیں ایک پادری تھا اور مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہوگیا تھا، اشرار کے ہاتھوں شمالی بنگلہ دیش کے قصبہ کردگرام میں آج صبح قتل کردیا گیا۔ دو ماہ قبل ایک اور مذہب تبدیل کرنے والے عیسائی کو مغربی بنگلہ دیش کے علاقہ جنادیا میں قتل کیا گیا تھا جس کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کی تھی۔ سربراہ پولیس تبارک اللہ نے کہا کہ نامعلوم اشرار نے تیز دھار ہتھیاروں سے حسین علی کو قتل کیا ہے جبکہ وہ معمول کے مطابق صبح کے وقت اپنے گھر کے قریب چہل قدمی کررہے تھے۔ وہ برسرموقع ہلاک ہوگئے اور حملہ آور فرار ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT