Friday , April 28 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں مشتبہ عسکریت پسند کو گولی ماردی گئی

بنگلہ دیش میں مشتبہ عسکریت پسند کو گولی ماردی گئی

دھماکو مادوں کے ساتھ چیک پوسٹ عبور کرنے کی کوشش ناکام
ڈھاکہ 18 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش میں سکیوریٹی فورسیس نے ایک مشتبہ عسکریت پسند کو گولی مار کر ہلاک کردیا جب وہ بنگلہ دیش کی ایلیٹ ریاپڈ ایکشن بٹالین کے چیک پوائنٹ کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ ریاپڈ ایکشن بٹالین کے کیمپ پر یہاں کل ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا تھا ۔ بٹالین کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بائیک پر جانے والا ایک شخص دھماکو مادوں سے بھرا ہوا ایک بیاگ لے جا رہا تھا اور اس نے کھل گاوں علاقہ میں بٹالین کے چیک پوسٹ کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ ریاپڈ ایکشن بٹالین کے آپریشنس آفیسر اے ایس ایم سخاوت حسین نے کہا کہ اس کارروائی کے دوران چیک پوائنٹ کے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بم کو ناکارہ بنانے والے عہدیداروں کو اس بیاگ میں دھماکو مادے بھی دستیاب ہوئے ہیں ۔ یہ بیاگ مشتبہ عسکریت پسند اپنے ساتھ لے جا رہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جو ایسا لگتا ہے کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کسی مقام پر حملے کے منصوبے کا حصہ تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT