Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں نجات دہندہ جنگ میں فتح کی سالگرہ

بنگلہ دیش میں نجات دہندہ جنگ میں فتح کی سالگرہ

ڈھاکہ ۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں آج پاکستان پر بنگلہ دیش کی 1971ء میں نجات کی جنگ میں فتح کی 44 ویں سالگرہ منائی گئی۔ صدر عبدالحمید اور وزیراعظم شیخ حسینہ نے قومی یادگار پر جو مضافاتی علاقہ سوار میں قائم ہے، سحر کے وقت منعقدہ ایک تقریب میں پھول چڑھا کر مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سحر کے وقت فوجی بگل بجانے کے ذریعہ اس اس تقریب کا آغاز ہوا۔

صدر بنگلہ دیش عبدالحمید نے کہا کہ پورا ملک 1971ء کی جنگ میں ہزاروں شہید ہونے والے اور جنگی سورماؤں کے سامنے اظہارتشکر کے طور پر اپنا سر جھکاتا ہے۔ دارالحکومت اور دیگر بڑے شہروں کی سڑکوں اور عمارتوں پر رات بھر روشنی کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT