Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش میں ورلڈ کپ سے آسٹریلیا دستبردار‘آئرلینڈ مدعو

بنگلہ دیش میں ورلڈ کپ سے آسٹریلیا دستبردار‘آئرلینڈ مدعو

ملبورن۔5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا نے سکیورٹی خدشات کے باعث رواں ماہ بنگلہ دیش میں ہونے والے انڈر19 ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا جس کے بعد آئی سی سی نے آئر لینڈ کو شرکت کی دعوت دی ہے۔اس سے قبل اکتوبر2015 میں آسٹریلیا نے سکیورٹی کے ناقص حالات کے باعث  بنگلہ دیش میں ٹسٹ سیریز کھیلنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا(سی اے) کے چیف ایگیزیکٹیو جیمز سدرلینڈ نے کہا ہے کہ حالات میں بہتری نہیں آئی ہے اور حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے باشندوں کو بنگلہ دیش میں سفر کے لئے سیکورٹی خطرات اسی طرح موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام معلومات اور پیغامات کے بعد ان کے پاس اس مشکل فیصلے کے علاوہ کوئی متبادل نہیں تھا۔ دوسری جانب آئی سی سی نے آسٹریلیا کی جگہ آئرلینڈ کو ورلڈکپ کھیلنے کی دعوت دی ہے۔آئی سی سی کے مطابق آسٹریلیا کی ایونٹ سے دستبرداری کے باوجود رواں ماہ مجوزہ ورلڈکپ بنگلہ دیش میں منعقد ہوگا۔ آئی سی سی  کے بموجب کہ اس کا اپنا سکیورٹی نظام ہے جو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT