Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں ٹرین کی آٹو کو ٹکر ۔ 8 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں ٹرین کی آٹو کو ٹکر ۔ 8 افراد ہلاک

ڈھاکہ 23 جولائی ( پی ٹی آئی ) بنگلہ دیش میں آج ایک ٹرین کے ایک گاڑی کو ٹکر دینے کے نتیجہ میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ یہ تصادم ایک بے پہرہ ریلوے کراسنگ پر پیش آیا ۔ کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈھاکہ سے چلنے والی ایک ٹرین نے سب اربن غازی پور علاقہ میں ایک سہ پہئیہ گاڑی ( آٹو ) کو ٹکر دیدی ۔ ٹی وی رپورٹس میں ایک عہدیدار کا یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا گیا ہے کہ تمام افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ ٹرین نے پوری شدت سے گاڑی کو ٹکر دی تھی ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ آٹو رکشا ریلوے پٹریوں پر پھنس گیا تھا جس کی وجہ سے یہ تصادم پیش آیا ۔

TOPPOPULARRECENT