Monday , September 25 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں پناہ گزیں کیمپس بنانے ترکی کا منصوبہ

بنگلہ دیش میں پناہ گزیں کیمپس بنانے ترکی کا منصوبہ

مائنمار میں فوج خرابہ کے خاتمہ کیلئے اسلامی ملکوں کی مساعی : رجب طیب اردغان
واشنگٹن ۔ 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی جانب سے یہ واضح کئے جانے کے بعد کہ روہنگیا پناہ گزینوں کیلئے بنگلہ دیش میں واقع کیمپس لاکھوں افراد سے کھچاکھچ بھر چکے ہیں، ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے ترکی کی جانب سے مزید پناہ گزینوں کے قیام کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے۔ اردغان نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ کو روانگی سے قبل امید ظاہر کی کہ تنظیم اسلامی تعاون (او آئی سی) کی کانگریس میں مائنمار کے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر عالم اسلام کی آواز بلند کی جائے گی۔ اردغان نے بنگلہ دیش میں واقع پناہ گزین کیمپوںکی ابتر صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے اس صورتحال کو بہتر بنانے ترکی کے منصوبوں کا انکشاف کیا۔ صدر اردغان نے کہاکہ ’’خیموں پر مشتمل موجودہ پناہ گزین کیمپ قابل رہائش نہیں ہیں۔ ہم اپنے مقامی تجربات کی بنیاد پر مزید محفوظ اور قابل رہائش کیمپس کی تعمیر کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ بنگلہ دیش کے حکام اگر کوئی علاقہ مختص کرتے ہیں تو ترکی کی جانب سے وہاں روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کیلئے کیمپس قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی آستانہ میں ہونے والی چوٹی کانفرنس کے موقع پر مختلف مسلم ممالک کے قائدین روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال پر غیر رسمی بات چیت بھی کریں گے۔ ’’اردغان نے کہاکہ ’’امید ہیکہ اس چوٹی کانفرنس میں ہم مائنمار میں جاری خون خرابی کے خاتمہ کیلئے جاری اپنی کوششوں یں پیشرفت کریں گے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT