Monday , September 25 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں پولیس اہلکار کو نامعلوم حملہ آوروں نے ہلاک کردیا

بنگلہ دیش میں پولیس اہلکار کو نامعلوم حملہ آوروں نے ہلاک کردیا

ڈھاکہ 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نامعلوم حملہ آوروں نے آج ایک پولیس اہلکار کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا جبکہ ان کے حملہ میں ایک دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جو ایک سکیوریٹی چیک پر کئے گئے۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل ہی مشتبہ اسلام پسندوں نے ایک پبلشر کو ہلاک اور دیگر تین کو زخمی کردیا تھا۔ یہ واقعہ ڈھاکہ ۔ تنگیل شاہراہ کے آشولیہ علاقہ میں اس وقت رونما ہوا جب انڈسٹریل پولیس یونٹ کے ارکان ایک عارضی چیک پوسٹ قائم کرنے میں مصروف تھے۔ اسٹیشن کے ڈیوٹی آفیسر نے بتایا کہ سات تا آٹھ حملہ آور تین موٹر سائیکلوں پر سوار وہاں پہونچے اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند چاقو سے حملہ کردیا جبکہ انھوں نے ساتھ ہی ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی جو دراصل انھوں نے دہشت اور خوف کا ماحول پیدا کرنے کیلئے کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT