Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں پولیس نے نو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

بنگلہ دیش میں پولیس نے نو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

ڈھاکہ ۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش پولیس نے صبح کی اولین ساعتوں میں بعض دہشت گردوں کے اڈوں پر دھاوا کرتے ہوئے نو مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا جبکہ دو کو گرفتارکیا گیا ہے۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 5:51 بجے دھاوؤں کا سلسلہ شروع کیا گیا جو تقریباً دو گھنٹوں تک جاری رہا جس میں کلیان پور علاقہ میں واقع جہاز بلڈنگ پر خصوصی پولیس کے دستوں نے دھاوے کئے تھے۔ مہلوک دہشت گردوں کے بارے میں یہ کہا جارہا تھا کہ ان کا تعلق جمعیتہ المجاہدین بنگلہ دیش (JMB) سے تھا۔ نصف شب کے دوران انہوں نے پولیس کی ایک ٹیم پر اندھادھند فائرنگ بھی کی تھی۔ دریں اثناء ڈھاکہ کے پولیس کمشنر شیخ معروف حسن نے بتایا کہ تمام دہشت گردوں کا حلیہ بالکل ویسا ہی تھا جیسا کہ دہشت گردوں کا ہوتا ہے۔ انہوں نے تمام رات پولیس کے خلاف فائرنگ کا تبادلہ کیا اور وقفہ وقفہ سے اللہ اکبر کا نعرہ بلند کررہے تھے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ حالیہ دونوں میں دہشت گردوں نے بنگلہ دیش کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کیا ہے جہاں یکے بعد دیگرے کئی حملے ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT