Friday , October 20 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں ڈاکٹر کا قتل ، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

بنگلہ دیش میں ڈاکٹر کا قتل ، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

ڈھاکہ ۔ 21 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) آئی ایس آئی ایس ( داعش) نے مغربی بنگلہ دیش میں ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ یہ مسلم اکثریتی مسلک ، اسلام پرستوں کے ہاتھوں سیکولر جہدکاروں اور اقلیتوں کے بہیمانہ قتل کے سلسلہ وار واقعات کا سامنا کررہا ہے ۔ سائنٹ اٹلیجنس گروپ کے مطابق ’’اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں نے مغربی بنگلہ دیش میں عیسائیت کی تبلیغ کرنے والے ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر کا قتل کیا‘‘۔ آئی ایس آئی ایس سے ملحقہ خبررساں ادارہ عمق نے عربی زبان میں جاری کردہ کردہ اپنے مختصر پیغام میں اس ڈاکٹر کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ۔ تاہم کشتیہ ٹاؤن پولیس نے کہا کہ ڈاکٹر ثناء الرحمن اور ان کے ساتھی سیف الزماں جو اسلامی یونیورسٹی میں بنگلہ ادب کے اسسٹنٹ پروفیسر ہیں موٹر سیکل پر گذر رہے تھے کہ تلوار بردار افراد نے ان پر حملہ کردیا تھا جس میں ثناء الرحمن ہلاک اور سیف الزماں شدید زخمی ہوگئے تھے جنھیں علاج کے لئے ڈھاکہ منتقل کردیا گیا ہے ۔ یہ دونوں تصوف اور روایتی صوفیانہ کلام کے مداح تھے لیکن سخت گیر اسلام پسند اس روایتی صوفیانہ کلام ’’بول ‘‘ کو غیراسلامی تصور کیا کرتے ہیں۔ بنگلہ دیش کے حکام نے اس واقعہ میں داعش کے دعویٰ کو مسترد کردیا اور کہا کہ مقامی انتہاء پسند عناصر ہی اس واقعہ کے ذمہ دار ہوسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT