Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں کیتھولک چرچ گارڈ پر قاتلانہ حملہ

بنگلہ دیش میں کیتھولک چرچ گارڈ پر قاتلانہ حملہ

ڈھاکہ ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک 65 سالہ بنگلہ دیشی عیسائی پر تیز ہتھیارروں سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک چرچ کی نگرانی کے کام پر مامور تھا کہ کچھ نوجوانوں نے اس پر حملہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق پابنا ڈسٹرکٹ کے متھراپور میں واقع سینٹ ریٹا چرچ کی نگرانی کیلئے گلبرٹ کوسٹا کو مامور کیا گیا تھا جہاں صبح کی اوقات میں کچھ نوجوانوں نے اس پر حملہ کردیا۔ پابنا ڈسٹرکٹ ڈھاکہ سے 175 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ دریں اثناء چٹ موہر پولیس اسٹیشن کے آفیسر انچارج احسان حبیب کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار دی ڈیلی اسٹار نے کہا کہ حملے کے بعد تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور یہ شبہ کیا جارہا ہیکہ حملہ دراصل پرانی مخاصمت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ کے پس پشت محرکات کا پتہ تحقیقات کے بعد ہی چل سکے گا۔

TOPPOPULARRECENT