Thursday , June 22 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں ہلاکتوں کی تعداد 156ہوگئی

بنگلہ دیش میں ہلاکتوں کی تعداد 156ہوگئی

ڈھاکہ،15جون (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی پہاڑی اضلاع میں گزشتہ دو دنوں سے ہورہی موسلا دھار بارش کی وجہ سے تودے گرنے لگے جس میں اب تک کم از کم 156 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور سیکڑوں مکان تباہ ہوچکے ہیں۔متعلقہ افسروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اور اضافہ ہوسکتا ہے ۔گھنی آبادی والے بنگلہ دیش کو ہر سال بارش کے موسم میں طوفان،سیلاب اور تودے گرنے جیسی قدرتی آفات کا سامنا کرناپڑتا ہے ۔قدرتی آفات کے محکمے کے چیف ریاض احمد کے مطابق بارش اور تودے گرنے سے چٹگانگ ،بنداربن اور رنگاماٹی اضلاع میں سب سے زیادہ تقصان ہوا ہے ۔رنگا ماٹی میں سب سے زیادہ 100،چٹگانگ میں 36اوربنداربن میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔تازہ ترین تودے گرنے میں کھگرا چاری ضلع میں ایک شخص اور کاکس بازار کے ساحلی شہر میں دو افراد کی موت ہوگئی۔مسٹر احمد نے بتایا کہ بچاؤمہم مسلسل جاری ہے ۔انہوں نے کہا تودے گرنے سے متاثر اضلاع میں ابھی بھی بہت سے لوگ لاپتہ ہیں جن کی تلاش کی جارہی ہے ۔بچاؤ مہم میں فوج کے چار جوانوں کی بھی موت ہوگئی ہے ۔بنگلہ دیش کے ہنگامی حالات سے نمٹنے والی وزارت کے سکریٹری شاہ کمال نے کہاکہ بارش فی الحال رک گئی ہے اور راحت اور بچاؤ کام پوری تیزی سے ہورہا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ جون 2007میں چٹگانگ ضلع میں تودے گرنے کے واقعہ میں 130افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT