Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں ہندوؤں کی آبادی میں ایک فیصد اضافہ

بنگلہ دیش میں ہندوؤں کی آبادی میں ایک فیصد اضافہ

ڈھاکہ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں ہندو اقلیتوں کی آبادی میں گذشتہ ایک سال کے دوران ایک فیصد اضافہ ہوا ۔ اب بنگلہ دیش میں 1.70 کروڑ ہندو آباد ہیں جو 2015کے اختتام تک آبادی کا 10.7 فیصد ہیں۔ سرکاری رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی۔ بنگلہ دیش بیورو آف اسٹیٹیکٹس کے حالیہ تجزیہ کے مطابق ملک کی کل آبادی 15.89 کروڑ نفوس پر مشتمل ہے جس میں ہندوؤں کی آبادی 1.70 کروڑ ہے۔ قبل ازیں کئے گئے تجزیہ کے مطابق جو 2014ء میں کیا گیا تھا، ہندوؤں کی آبادی 1.55 کروڑ بتائی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT