Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں ہندو پجاری کا قتل

بنگلہ دیش میں ہندو پجاری کا قتل

ڈھاکہ۔21فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) اقلیتوں پر ایک اور حملہ کے واقعہ میں آج ایک ہندو پجاری کو نامعلوم افراد نے سحر کے وقت حملہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے ایک مندر میں قتل کردیا اور دیگر دو بھکتوں کو زخمی کیا ۔ مبینہ طور پر یہ حملہ شمالی پنچ گڑھ ضلع میں پیش آیا ۔50سالہ جارج نیشور رائے کو قتل اور دیگر دو ہندو بھکتوں کو زخمی کردیا گیا جبکہ وہ حملہ کے وقت مندر کے احاطہ میں موجود تھے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد تین تھی جو ایک موٹر سیکل پر مندر سے فرار ہوگئے ۔ اس سے پہلے انہوں نے مندر پر سنگباری کی جس کی وجہ سے پجاری یہ دیکھنے کیلئے کہ کیا واقعہ پیش آیا ہے باہر نکل آیا تھا ‘ قاتلوں نے اس پر حملہ کر کے اس کا گلہ کاٹ دیا ۔ ایک ٹی وی چینل پر پڑوس کے ایک بھکت نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ فرار ہونے سے پہلے  قاتلوں نے فائرنگ کی اور دیسی بم پھینکے تاکہ ان کا تعاقب کرنے سے لوگوں کو روکا جاسکے ۔ پنچ گڑھ پولیس کے سربراہ غیاث الدین احمد نے موقع واردات پر پریس کانفرس کے دوران اس کا انکشاف کیا ۔

TOPPOPULARRECENT