Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں ہندو پجاری کے قتل کا ملزم ‘ فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک

بنگلہ دیش میں ہندو پجاری کے قتل کا ملزم ‘ فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک

ڈھاکہ 5 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک تخریب کار جو ایک ہندو پجاری کو جاریہ سال کے اوائل میں قتل کرنے کا ملزم تھا آج فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب پولیس ویان پر تخریب کاروں نے حملہ کیا تھا اور جوابی فائرنگ میں یہ تخریب کار ہلاک ہوگیا ۔ اس پر نہ صرف ہندو پجاری کو قتل کرنے کا الزام تھا بلکہ وہ بنگلہ دیش میں عید کی نماز کے موقع پر ہوئے حملہ کیس میں بھی ملزم تھا ۔ کہا گیا ہے کہ 22 سالہ شفیع الاسلام کو کل ایک پولیس اسٹیشن منتقل کیا جا رہا تھا کہ ریاپڈ ایکشن بٹالین کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ۔ ایک دوسرا شخص کو شفیع الاسلام کا ساتھی تھا حملہ کرنے والوں میں شامل تھا اور وہ بھی لڑائی میں ہلاک ہوگیا ہے ۔ شفیع کے تعلق سے شبہ تھا کہ وہ کشور گنج میں عید کے موقع پر ہوئے حملہ میں بھی ملوث تھا ۔ریاپڈ ایکشن بٹالین نے شفیع کو حملہ کے بعد گولی کے ز خم کے ساتھ گرفتار کرلیا تھا تاہم گاڑی پر ہوئے حملہ کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT