Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش میں 5 مشتبہ مسلمان گرفتار

بنگلہ دیش میں 5 مشتبہ مسلمان گرفتار

ڈھاکہ ۔24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی ایلیٹ سکیورٹی فورس ریاپڈ ایکشن بٹالین کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ کے مضافات میں دو چھاپوں کے دوران کالعدم انتہا پسند گروپ جمیعت المجاہدین بنگلہ دیش (JMB) کے پانچ مشتبہ ارکان کو گرفتار کر لیا ہے، جسے حال ہی میں ہونے والے پے در پے خونریز حملوں کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں رشید الزماں بھی شامل ہے جو 2006ء تا 2012ء کینیڈا میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر چکا ہے اور جس نے حال ہی میں جمیعت المجاہدین کے علاقائی سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ ان عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا ہے۔
روہنگیا مسلمانوں کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی پیانل کی تشکیل
ینگون (میانمار)۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت میانمار سے راکھین اسٹیٹ میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالی جیسے سنگین مسئلہ کے پائیدار حل کیلئے ایک مشاورتی پیانل تشکیل دیا ہے جس کی قیادت اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان کریں گے۔ اسٹیٹ کونسلر آنگ سان سوچی کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے (سوچی) دفتر اور کوفی عنان فاؤنڈیشن کے درمیان ایک معاہدہ پر دستخط کئے جائیں گے جس کے تحت 9 رکنی مشاورتی کمیشن کا قیام عمل میں لاتے ہوئے خطہ کے سنگین مسائل کی یکسوئی کی جائے گی۔ کونسل تین بین الاقوامی اور تین قومی ماہرین پر مشتمل ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT