Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 42 رنز سے شکست دی

بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 42 رنز سے شکست دی

کھلنا۔18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) دوسرے ٹوئنٹی20 مقابلے میں بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 42 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ 168 رنز کے نشانہ کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنا سکی۔زمبابوے کی جانب سے سیباندہ اور مسکڈزا نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 50 رنز بنائے۔ اچھے آغاز کے باوجود زمبابوے کے دیگر بیٹسمین عمدہ کارکردگی نہ مظاہرہ نہ کر سکے اور وقفے وقفے سے اس کی وکٹیں گرتی رہیں۔ زمبابوے کی جانب سے مسکڈزہ نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 30 اور میلکم والر نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 29 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شبیر رحمن نے تین، مستفیض الرحمن نے فی کس دو اور امین حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ قبل ازیں  بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کے لئے سومیا سرکار نے چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 43 جبکہ شبیر رحمن نے ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔زمبابوے کی جانب سے مسکڈزہ ‘ موزر ربانی اور گریمی نے فی کس ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔کھلنا میں کھیلے گئے  پہلے ٹوئنٹی 20  میں بنگلہ دیش نے زمبابوے کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT