Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش پہلی مرتبہ افغانستان کی میزبانی کیلئے تیار

بنگلہ دیش پہلی مرتبہ افغانستان کی میزبانی کیلئے تیار

ڈھاکہ ، 29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے پہلی مرتبہ افغانستان کی میزبانی کرے گی۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم الحسن نے بتایا کہ افغان ٹیم نے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں 25، 28 اور 30 ستمبر کو تین ونڈے میچز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی تھی، ہمارے سینئر کھلاڑیوں نے سیریز کی تجویز پیش کی تھی۔ بنگلہ دیش نے گزشتہ سال پاکستان، ہندوستان، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی میزبانی کی تھی لیکن اب تقریباً ایک سال بعد کوئی انٹرنیشنل ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ بنگلہ دیش اور افغانستان نے کسی بھی طرز کی دوطرفہ سیریز نہیں کھیلی لیکن دونوں ایک دوسرے کے خلاف مختلف انٹرنیشنل ٹورنمنٹس میں مدمقابل آئے۔ یہ دراصل انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کا حصہ ہے جو سکیورٹی خدشات کے باوجود مکمل ٹور کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT