Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / بنگلہ دیش کا دہشت گردوں پر دھاوا ایک مثال :مودی

بنگلہ دیش کا دہشت گردوں پر دھاوا ایک مثال :مودی

بیناڈلم ۔ 17 اکتوبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کا دہشت گردوں کیخلاف دھاوا دیگر ممالک کیلئے ایک قابل تقلید مثال ہے کہ دہشت گردی سے کیسے نمٹا جانا چاہئے ۔ وزرات خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ مودی نے شیخ حسینہ کے طاقتور اقدام کی ستائش کی ۔ درحقیقت انھوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف بنگلہ دیش کی جنگ کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ شیخ حسینہ نے اُن کی حکومت کے ہولی آرٹیزن ( بیکری کیفے ) پر جولائی 2016 ء میں دہشت گرد حملے کے خلاف حکومت بنگلہ دیش کے اقدامات کی تفصیلات سے نریندر مودی کو واقف کروایا ۔ وکاس سوروپ نے کہاکہ وزیراعظم مودی نے کہا کہ بنگلہ دیش کا دہشت گردی کے خلاف اقدام نمایاں حیثیت رکھتا ہے ۔ آئندہ دنوں میں بریکس ۔ بیمسٹیک اجلاس کے دوران اہم پہلو برائے معاشی شراکت داری اور تعاون پر غور کیا جائے گا اور امکان ہے کہ اس کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT