Wednesday , July 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش کا شاندارمظاہرہ،نیوزی لینڈباہر

بنگلہ دیش کا شاندارمظاہرہ،نیوزی لینڈباہر

کارڈیف۔10جون (سیاست ڈاٹ کام)بنگلہ دیش نے شکیب الحسن اور محموداللہ کی شاندار سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر چیمپیئنز ٹرافی سے باہر کردیا۔اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز نے اپنی ٹیم کو سات اوورز میں 46 رنز کا مثبت آغاز فراہم کیا لیکن پھر دونوں اوپنرز لیوک رونچی اور مارٹن گپٹل بالترتیب 16 اور 33 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔69 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد نیوزی لینڈ کی سب سے تجربہ کار بیٹسمین کین ولیمسن اور روس ٹیلر وکٹ پر اکٹھا ہوئے اور 83 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کے موقف کو مستحکم کیا ۔ولیمسن 57 رنز بنانے کے بعد رن آوٹ ہوئے ٹیلر نے عمدگی سے بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور نیل بروم کے ساتھ ٹیم کی ڈبل سنچری مکمل کروائی۔نیوزی لینڈ نے 38.2 اوورز میں ڈبل سنچری مکمل کی تو ان کے صرف تین کھلاڑی آؤٹ جس سے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ اختتامی اوورز میں تیز رفتاری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 300 سے زائد رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا لیں گے لیکن بنگلہ دیشی بولرز نے آخری دس اوورز میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔مصدق حسین نے اپنی ٹیم کو یکے بعد دیگرے تین کامیابیاں دلائیں اور نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 265 رنز ہی بنا سکی۔روس ٹیلر 63، نیل بروم 36 اور جمی نیشام 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔مصدق حسین تین وکٹ جبکہ تسکین احمد نے دو وکٹیں لیں۔ہدف کے تعاقب میں ٹم ساؤدھی نے شاندار اسپیل کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے ابتدائی تین بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ایڈم ملنے نے جب مشفیق الرحیم کی وکٹیں بکھیریں تو بنگلہ دیش کی ٹیم 33 رنز پر چار وکٹیں گنوا کر مشکلات سے دوچار تھی۔اس موقع پر شکیب الحسن اور محموداللہ وکٹ پر یکجا ہوئے اور محتاط انداز میں اسکور کو آگے بڑھاتے ہوئے ہدف کی جانب پیش قدمی شروع کی۔دونوں نے 224 رنز کی شاندار شراکت قائم کر کے نیوزی لینڈ کو ٹورنمنٹ سے باہرکردیا ۔ مین آف دی میچ شکیب 114 رنز اور محموداللہ نے ناقابل شکست 102 رنزبنائے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT