Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش کا ممتابنرجی کو ساڑی اور مچھلی کا تحفہ

بنگلہ دیش کا ممتابنرجی کو ساڑی اور مچھلی کا تحفہ

ڈھاکہ 26 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش نے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی کو ایک خصوصی جامدانی ساڑی اور 20 کیلو ہلشا مچھلی کا تحفہ روانہ کیا ہے ۔ یہ تحفہ ممتابنرجی کو بنگلہ دیش کے ایک سینئر وزیر کل ہونے والی ان کی حلف برداری تقریب میں پیش کرینگے ۔ وزیر صنعت و برسر اقتدار عوامی لیگ کے سینئر لیڈر امیر حسین امو کل ممتابنرجی کی دوسری معیاد کیلئے حلف برداری تقریب میں اپنے ملک کی نمائندگی کرینگے ۔ بنگلہ دیش کے جونئیر وزیر امور خارجہ شہریار عالم نے میڈیا کو بتایا کہ ہم ممتابنرجی کو مبارکبادی کے طور پر 20 کیلو ہلشا مچھلی اور جامدانی ساڑی کا تحفہ پیش کر رہے ہیں۔ کل ہی یہ واضح کردیا گیا تھا کہ وزیر صنعت امیر حسین امور ممتابنرجی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT