Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش کا ہندوستان کے ساتھ 4.5 بلین ڈالرس قرض معاہدہ

بنگلہ دیش کا ہندوستان کے ساتھ 4.5 بلین ڈالرس قرض معاہدہ

ڈھاکہ ۔ 4 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے آج ہندوستان کے ساتھ 4.5 بلین امریکی ڈالرس کاتھرڈ لائن آف کریڈیٹ معاہدہ پر اپنے انفراسٹرکچر اور سوشیل سیکٹر کی ترقی کیلئے دستخط کئے ۔ معاہدہ پر دستخط وزیر مالیات ہند ارون جیٹلی اور اُن کے بنگلہ دیشی ہم منصب اے ایم اے موہت کی موجودگی میں کئے گئے ۔ قبل ازیں دونوں قائدین کے درمیان اس موضوع پر تفصیلی بات چیت بھی ہوئی تھی ۔ اکنامک ریلیشنز ڈیویژن سکریٹری قاضی شفیق الاعظم نے بنگلہ دیش کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے دستخط کئے جبکہ ایکسپورٹ ۔ امپورٹ بینک آف انڈیا (Exim) کے ڈیوڈ راسکنہا نے ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دستخط کئے ۔ 4.5 بلین امریکی ڈالرس کی نئی انڈین لائف آف کریڈٹ کو بنگلہ دیش کے 17 اہم پراجکٹس کی تکمیل کیلئے استعمال کیا جائے گا جن میں برقی ، ریلویز ، سڑک ، جہاز رانی اور بندرگاہیں شامل ہیں۔
سابقہ معاہدہ کے مطابق بنگلہ دیش ہر سال ایک فیصد رقم بطور سود ادا کرے گا اور قرض کی پوری رقم کی بازادائیگی 20 سال میں مکمل ہوگی جبکہ پانچ سال کا اضافی عرصہ بھی معاہدہ میں شامل کیا گیاہے۔

 

TOPPOPULARRECENT